(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار فلسطینی خاتون فروری 2020 سے صیہونی حراست میں ہے جہاں ان پر جسمانی اور ذہنی تشدد کا انکشاف کیا گیا ہے۔
عید الفطر کے پہلے روز بدنام زمانہ صیہونی زندان دامون جیل میں مزاحمتی تحریک حما س کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار 31 سالہ فلسطینی خاتون آیتہ خطیب سے ان کے دو بیٹوں نے ملاقات کی ، جیل میں ملاقات کے بعد اپنی والدہ کی رہائی کیلئے پلے کارڈ اٹھائے جس میں ان کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی (شبات ) نے 17 فروری کو حماس پر اسرائیل کے خلاف کاروائیاں کرنے کے لئے اسرائیلی عربوں کو بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا اور پولیس اور فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شمال مغربی گاؤں عررہ کی رہائشی اسرائیلی شہریت رکھنے والی 31 سالہ فلسطینی خاتون آیتہ خطیب کو گرفتار کیاتھا۔