(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے عید کے روز بھی چھاپے اور گرفتاریوں کی کارروائیوں کو جاری رکھا ، مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی باشندوں کی گرفتاری کی اطلاعات۔
فلسطینی مقامی رہنما اور حرم قدسی کے ڈائریکٹر الشیخ حفظی ابو اسنینہ کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی قابض صیہونی فوج نے نام نہاد سیکیورٹی خدشات کے نام پر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے کم سے کم 12 فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیاہے ۔
قابض اسرائیلی فوج نے عید کے پہلے روز غرب اردن سے آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ پرانے بیت المقدس میں تلاشی کےدوران محمد الجعبری اور شادی سدر نامی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب بیت لحم کے جنوب میں خضر قصبے میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 26 سالہ عقبپہ یحییٰ موسیی نامی ایک فلسطینی کو حراست میں لے لیا۔