• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عين الحلوہ کیمپ پر صہیونی دہشت گردی

حماس نے کہا کہ لبنان کے عين الحلوہ کیمپ میں قابض اسرائیل کا حملہ اور قتل عام کھلی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

بدھ 19-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
عين الحلوہ کیمپ پر صہیونی دہشت گردی
0
SHARES
16
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے لبنان کے صیدا شہر میں موجود عين الحلوہ پناہ گزین کیمپ پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملے کو ایک بھیانک قتل عام قرار دیا ہے جو شہری آبادی سے بھرپور علاقے اور ایک مسجد کے قریب انجام پایا۔ اس حملے کو حماس نے فلسطینی عوام پر وحشیانہ اور بے گناہ جارحیت کے ساتھ ساتھ لبنان کی خودمختاری پر حملہ بھی قرار دیا۔

حماس نے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی فضائی کارروائی غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی عوام پر جاری جارحیت کا تسلسل ہے اور لبنان میں فلسطینی کیمپوں پر بار بار ہونے والے حملے اس خطے میں بحران اور کشیدگی کو بڑھانے کی قابض اسرائیل کی منظم پالیسی کا حصہ ہیں۔

حماس نے قابض اسرائیل کی اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ بمباری کا ہدف حماس کا تربیتی مرکز تھا۔ اسے محض جرم کو جواز دینے اور فلسطینی کیمپوں کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا، کیونکہ لبنان میں کسی بھی کیمپ میں کوئی عسکری تنصیبات موجود نہیں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہدف بنایا گیا مقام ایک کھلا کھیل کا میدان ہے جس میں کیمپ کے نوجوان کھیلتے ہیں اور یہ علاقے کے تمام باشندوں کے لیے معروف ہے۔ ہدف بننے کے وقت مارے جانے والے زیادہ تر بچے اور نوجوان تھے، جو کھیل کے دوران وہاں موجود تھے، جس سے یہ حملہ ایک واضح اور غیر مشتبہ جرم قرار پاتا ہے۔

حماس نے قابض اسرائیل کو اس ” سیاہ جرم” کا پوری طرح ذمہ داری قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس کے نتائج نہ صرف انسانی جانوں پر اثر ڈالیں گے بلکہ علاقائی امن و استحکام کو بھی شدید خطرے میں ڈالیں گے۔

حماس نے اپنے بیان کے آخر میں زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم کی مسلسل کارروائیاں عالمی برادری کی فوری مداخلت کا تقاضا کرتی ہیں تاکہ ان جارحانہ حملوں کو روکا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام قائم رہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.