(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیرصحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حکومتی اقدامات بے کار ہیں جب تک عوامی تعاون حاصل نا ہو۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطینی وزیرصحت می کیلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں روزانہ تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تک کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 9,228 ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس مرض سے 64 فلسطینی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات اس وقت تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتے جب تک عوامی تعاون حاصل نہیں ہو، انھوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرض سے بچاؤکا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے احتیاط۔