• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عرب ارکان نے اذان پاپندی کے اسرائیلی قانون کو زمین برد کردیا

جمعرات 03-01-2019
in خاص خبریں, فلسطین
0
عرب ارکان  نے اذان پاپندی کے اسرائیلی قانون کو زمین برد کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی کنیسٹ میں عرب رکن کنیسٹ ڈاکٹر احمد الطیبی نے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی سے متعلق ایک نسل پرستانہ آئینی بل کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر عرب ارکان نے کوشش کرکے اذان پاپندی کے قانون کو زمین برد کردیا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹراحمد الطیبی نے کہا کہ ’’جیوش ہوم‘‘ کے رکن موطی یوگیو نے کنیسٹ میں انتخابات کی تعطیلات سے قبل مساجد میں اذان پرپابندی سے متعلق قانون کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی تھی مگر عرب ارکان کنیسٹ نے ’’یہودت ھتورات‘‘ نامی سیاسی جماعت کے لیڈر موشے گیونی کے ساتھ مل نہ صرف اس قانون پر رائے شماری منسوخ کرادی بلکہ اس قانون کو حتمی طورپر قبر میں دفن کردیا گیا۔

ڈاکٹر طیبی نے کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ میں کئی ایسے نام نہاد نسل پرستانہ سیاہ قوانین موجود ہیں جو منظوری کے مراحل میں ہیں۔ آج سے ڈیرھ سال پیشتر اسرائیلی ارکان کنیسٹ نے اذان پرپابندی کا نسل پرستانہ بل منظور کرانے کی کوشش کی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہودت ھتورات کے لیڈر گیونی کےساتھ مل کر گذشتہ ڈیڑھ سال سے اذان پرپابندی کے نام نہاد قانون کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ ان انہیں اس میں حتمی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور ہم  اذان پر پابندی کے نسل پرستانہ قانون کو قبر میں دفن کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

Tags: اذاناسرائیلپارلیمنٹرائے شماریعرب ارکانفلسطینقوانینکنیسٹنسل پرستانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.