• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

 عدالتوں میں فلسطینی قیدیوں پر جھوٹے مقدموں کی روک تھا م کی مہم کا آغاز

جمعرات 04-03-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
 عدالتوں میں فلسطینی قیدیوں پر جھوٹے مقدموں کی روک تھا م کی مہم کا آغاز
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اسیران کلب اور الحق  اداروں  سمیت دیگر قیدی امور کی کیمٹیوں  نے اسرائیلی فوجی عدالتوں سے نہتے فلسطینیوں کو دی جانے والی ظالمانہ سزاؤں پرپابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ میں  صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گیے بے گناہ فلسطینی قیدیوں  سے متعلق امور کی انجمنوں اور کمیٹیوں  کی جانب سے اسرائیلی فوجی عدالت عوفر  کے نزدیک ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس کا مقصد اسرائیلی فوجی عدالتوں سے نہتے فلسطینیوں کو دی جانے والی ظالمانہ سزاؤں پرپابندی کا مطالبہ تھا۔

اس پریس  کانفرنس میں فلسطینی اسیران کلب اور الحق کے  اداروں  سمیت دیگر قیدی امور کی کیمٹیوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نےشرکت کی۔

 فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف میڈیا مہم چلانے پر زور دیا  جس میں  صہیونی عدالتوں میں فلسطینی قیدیوں پر  جعلی مقدمات پر ہونے والے غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف آواز اٹھایا جائےاور  ان عدالتوں کی طرف سے سنائے جانے والے مجرمانہ فیصلوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیاجائے۔

اس موقع پر موجود ضمیر فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق  کی ڈائریکٹر سحر فرانسس نے کہا کہ اس مہم کا آغاز قیدیوں کے معاملے پر قانونی میدان میں تین دہائیوں تک کام کرنے کے بعد ہوا ہےجبکہ انسانی حقوق کے اداروں نے قیدیوں کے معاملات کو نمٹانے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالتیں خودصہیونی ریاست کے ہاتھ میں فلسطینیوں کو دبانے کے لیے ایک آلہ کار ہیں۔

انہوں‌نے کہا کہ قابض حکام زیر حراست افراد کو ظالمانہ سزائیں دینے کے لیے فوجی عدالتوں عوفر اور سالم کو استعمال کررہی ہیں۔

اسیران کلب کے ڈائریکٹر قدورا فارس نے نام نہاد اسرائیلی فوج اور سویلین عدالتوں  کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

Tags: اسراائیلی جیلیںرام اللہعوفر صہیونی عدالتغرب اردنفلسطینی تحریکیںفلسطینی قیدیمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.