(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کی بجائے ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے کرفیو کے مثبت نتائج بر آمد ہونے کے بعد اچانک ہی کورونا وائرس کے متاثرین میں خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے شکار ہونے والے افراد کی تعداد285 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے باعث فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کا ہائی الرٹ جاری کر تے ہوئے عوام کو گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ماسک کے استعمال کے ساتھ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے جبکہ کورونا کے حوالے سے بے احتیاطی کر نے کی صورت میں سخت قانون کارروائی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 603 افراد کو طبی معائنے کے بعد صحت یاب قرار دیتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔