• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی وباء کے نام پر فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، شیخ عکرمہ صبری

جمعہ 22-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
عالمی وباء کے نام پر فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے، شیخ عکرمہ صبری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خطیب مسجد اقصیٰ نے کہا ہے کہ  عالمی وباکے  نام پر مسلمانوں کو قبلہ اول میں نماز کی ادائیگی  سے  روکنا مکروہ ہتھکنڈے ہیں جبکہ صیہونی آبادکاروں کو حرم قدسی میں دھاووں  کی کھلی آزادی   اشتعال انگیزی کے سوا کچھ نہیں۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب  وامام اور فلسطینی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری نے  صیہونی ریاست کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر مسلمانوں پر قبلہ اول میں نماز جمعہ کی  پابندی کی سخت مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست عالمی وباء کے  نام پر  کھلے عام انتقامی کارروائیوں   کا مظاہرہ   اور مقبوضہ  بیت المقدس  میں  فلسطینیوں کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کی تکمیل کی کوشش کر رہا ہے۔

 انھوں نے کہا کہ جمعہ کے ایام میں پرانے بیت المقدس شہر کے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنا مذموم اور مکروہ ہتھکنڈہ ہے جبکہ دوسری طرف یہودی آباد کاروں کو حرم قدسی میں دھاووں کی کھلی  آزادی  انتہاپسندی اور اسرائیلی دشمن کے مذموم سیاسی مقاصد ہیں اور ان کا  ہدف بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو مسلمانوں کے تیسرے مقدس مقام تک رسائی سے روکنا اور یہودی آباد کاروں کو اشتعال انگیزی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Tags: اشتعال انگیزیشیخ عکرمہ صبریقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.