(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب میں مقیم کوروناوائرس کے باعث فوت ہونے والے 4 فلسطینیوں کے بعد بیرون ملک فوت ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب میں کوروناوائرس کا شکار ہونے والے مزید چار فلسطینی چل بسے جس کے بعد بیرون ملک فوت ہونے والے فلسطینی مریضوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوت ہونے والے تمام فلسطینیوں کی عمریں55 سال سے زائد تھیں جبکہ وزارت خارجہ کے مطابق بیرون ملک مزید 28 فلسطینیوں کے کورونا کی وباء کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیرون ملک مجموعی طورپر کورونا وائرس کے 1898 فلسطینیوں کے کوروناوائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے 1056 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
قطر میں فلسطینی سفارت خانے کے مطابق 21 فلسطینیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے متاثرہ فلسطینی مریضوں کی تعداد 356 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 97 کی حالت تشویشناک ہے۔