• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی برادری کی مذمت بےسود، سیکٹر c پر قبضے کیلئے صیہونی کمیشن تشکیل

جمعہ 10-01-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
عالمی برادری کی مذمت بےسود، سیکٹر c پر قبضے کیلئے صیہونی کمیشن تشکیل
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  عرب ممالک سمیت عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی توسیع پسندانہ اقدامات پر شدید تنقید کے باجود صیہونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے "سیکٹرC” کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے یے ایک کمیشن تشکیل دے دیا۔

اسرائیل کےمعروف  اخبار ‘ہاریتز ‘ کے مطابق اسرائیل کے وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے "سیکٹرC” کے باقاعدہ الحاق کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا ہےجو اس علاقے پرعدالتی اور قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد اس کے الحاق کےلیے باقاعدہ سفارشات مرتب کرے گا۔

صیہونی ریاست کی یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہا تھا کہ امریکا غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرانے کے لیے کوشش کررہا ہے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ غرب اردن کو اسرائیل کا حصہ بنانا موجودہ امریکی انتظامیہ کی پالیسی کا حصہ ہے اور اس اقدام پرجلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان سنہ 1993ء کے اوسلو سمجھوتے کے بعد تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ اس میں”سیکٹرC” کل رقبے کے 62 فی صد علاقے پرمشتمل ہے۔ اس سیکٹر پر فلسطینی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول تسلیم کیا گیا ہے مگر اس کے باوجود اسرائیل حیلوں اور بہانوں سے اس سیکٹر کو قبضے میں لینا چاہتا ہے۔

Tags: اوسلو معاہدہصیہونی ریاستغرب اردننفتالی بینیٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.