• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کو نکیل ڈالے، کویت

جمعرات 23-07-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کو نکیل ڈالے، کویت
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ میں کویت کے  مستقل مندوب نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں خلیجی ریاست کویت کے مستقل مندوب منصور العتیبی نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  صیہونی جرائم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے،

انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کوفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، عالمی برادری وقت گذرنے سے قبل ہی اسرائیل کو جرائم کی روک تھام کے لیے نکیل ڈالے۔

العتیبی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے، اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے بلکہ امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی وبا کو فلسطینی علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے استعمال کررہا ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران عالمی برادری اور عرب ممالک کے کرونا کی وبا کے بحران میں‌الجھنے کے باعث فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی جرائم کی طرف توجہ نہیں دے سکی اوراسرائیل نے اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔

Tags: اقوام متحدہسلامتی کونسلصیہونی جرائمکویتمنصور العتیبی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.