(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایرانی ذرائع ابلاغ کےمطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ایرانی ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں غاصب صیہونی ریاست اسرئیل اور اس کے اتحادی امریکہ کو دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ "امریکہ اور صیہونی دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ وہ ایران اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انہیں زبردست اور سخت جواب ملے گا”۔ ان کا ملک وہ کرے گا جو فوجی اور سیاسی طور پر استکبار کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری اور غیر متوقع ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے تصدیق کرتےہوئے اعلان کیا کہ دشمن کی نئی جارحیت کا ہمارا جواب مضبوط اور سخت ہوگا۔”دشمن کو تباہ کن جواب ملے گا،” اسرائیلی قبضے کے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اس کا حالیہ رویہ ایک نئی چنگاری ہے، اور ایران کو اس کا جواب دینے کا حق ہے،”