(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے چوق سے حملہ کیا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب باب الاصباط پر ایک نوجوانو کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا ، زخمی نوجوانو کو طبی امداد فراہم کی گئی اور نہ کسی کو اجازت دی گئی کہ اس کو طبی امداد فراہم کی جائے ۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں پر چاقوں سے قاتلانہ حملہ کیا جس کے جواب میں فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماری گئی ، اسرائیلی پولیس نے عینی شاہدین کےبیان کو مستردرکرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا ، زخمی حالت میں جان بوجھ کر چھوڑے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ شہید فلسطینی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ اس کارروائی میں موقع پر موجود خاتون کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔