(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج اور پولیس کی مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں بلا جواز چھاپے اور گرفتاریوں کے ساتھ شہریوں پر تشدد اور گھروں میں لوٹ مار جاری ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں القناطیر خضیر کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور چار فلسطینیوں أنس مرقسطہ ، وسيم طہ ، بيجو طہ اور عبد الشرباتی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔