• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی وزیراعظم کی بدعنوانی کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

منگل 10-03-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی وزیراعظم کی بدعنوانی کے خلاف مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے خلاف بدعنوانی ،اعتماد کو ٹھیس پہنچانےا ور اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات کی سماعت کو ملتوی کرنے کی درخواست  کرکی ہے۔

قابض صیہونی ریاست کے عبوری وزیراعظم نتین یاھو کے وکیل نے مقبوضہ بیت المقدس کی مجسٹریٹ عدالت سے اپنے موکل کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت جاری مقدمات کی سماعت 45 دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاھو کے خلاف دائر بدعنوانی ، اختیارات کے  ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کے تینوں مقدمات  میں تفتیش کے مکمل مواد کو منتقل کرنے کے عمل میں تضادات ہیں۔

گزشتہ روز نیتن یاھو کے وکلاء پبلک پراسیکیوشن کے پاس گئے اور اس مقدمے کو ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاھو کے وکلاء نے ابھی تک تفتیشی مواد حاصل نہیں کیا تھاجب کہ انہیں نیتن یاہو کے خلاف تفتیشی سماعت سے قبل اور ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے اعلان سے قبل ہی تفتیشی مواد حاصل کرنا تھا۔خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف سگار اور شیمپوکیس جسے 1000 کے عدد سے مشتہر کیا گیا ہے کے علاوہ دو دیگر الزامات ہیں۔ ان پر اپنی انتخابی مہم کے دوران ذرائع ابلاغ کو رشوت دینے اور اپنے خاندان کو سرکاری مرعات دینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 17 مارچ کو نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے 3 مقدمات میں رشوت ، دھوکہ دہی اور سرکاری ساکھ کی خلاف ورزی کے الزامات پراگلی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

Tags: اسرائیلی وزیراعظمصیہونی ریاستعبوری وزیراعظمنیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.