(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی وزیراعظم نے معذور فلسطینی کے قتل کا اعتراف کرتےہوئے کہا کہ ہمیں فوج کی اس غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے جس میں القدس میں ایک فلسطینی معذور کو قتل کیا گیا۔
اسرائیلی ذرائع ابلا غ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاھو نے کنیسٹ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معذور فلسطینی ایاد الحاق کے قتل کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہمیں فوج کی اس غلطی کو تسلیم کرنا چاہیے جس میں القدس میں ایک فلسطینی معذور کو قتل کیا گیا۔
معذور فلسطینی کے ساتھ ہونے والا واقع ایک المیہ ہے وہ ایک ذہنی معذور شخص تھا اس کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا تاہم اسرائیلی پولیس نے جو کیا وہ غلط فہمی میں کیا ، حادثہ اس وقت گذرا جب معذور فلسطینی ایک انتہائی حساس مقام میں پہنچ گیا اور فوج کی طرف سے دی گئی وارننگ نظرانداز کردی۔
واضح رہے کہ تیس مئی کو اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط میں ایک 32 سالہ ذہنی معذور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ شہید ہونے والا شہری ایک ذہنی معذور تھا جو اسرائیلی فوج کے لیے کسی قسم کا خطرہ نہیں بن سکتا تھا۔