(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو مسلسل غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کررہی ہے اور اب رہائشیوں کو خود اپنے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات دیئے جارہے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب العیساویہ کے مقام کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری یحییٰ ابو ریالہ کے مکان کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے زبردستی مسمار کرنے کا حکم دیا تھا اور مسماری نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد کرنے اور قید کی دھمکی دی جس کے باعث فلسطینی شہری نے اپنا مکان خود مسمار کردیا ۔
واضح رہے کہ مقبوضۃ فلطین میں کسی فلسطینی خاندان کو اسی کے ہاتھوں اس کے مکان سے محروم کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اس سے قبل
"گاؤں جبل المکابیر میں بشیر محلے کے 500 رہائشیوں میں سے بیشتر کو مسمار کرنے کے نوٹس موصول ہوئے تھے اور اپنے مکانات خود مسمار نہ کرنے کی صورت میں بھارتی جرمانے اور قید کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔