(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال مقبوضہ فلسطین میں قاتل صیہونی گینگ کی دہشتگردی کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 51 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں صیہونی ریاستی سرپرستی میں سرگرم قاتل صیہونی گینگ کے قاتلوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔پہلا واقع ام الفحم میں پیش آیا جہاں 35 سالہ خالد ولید حمد صیہونی قاتلوں کی فائرنگ سے شہید ہوا جبکہ دوسری واقع یافا شہر میں پیش آیا جہاں جہاں صیہونی قاتلوں نے 30 سالہ فلسطینی نوجوان علی حماد کو فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔
واضح رہے کہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف صیہون ریاست کی نسل کشی منظم منصوبے کے تحت جاری ہے روازانہ کی بنیاد پر اس طرح کے جرائم کے باوجود اسرائیلی پولیس اور دیگر ادارے دانستہ طور پر خاموش تماشائی ہیں اور قاتل گینگ کو تحفظ دے رہے ہیں۔رواں سال اندرون فلسطین میں قاتل گینگ کی دہشت گردی کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 51 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔