(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج کے چھاپے ، گھرگھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں سمی کم سے کم 40 فلسطینی باشندوں کو گرفتار کرلیا ۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کی تفصیلات رکھنےوالے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صیہونی فوج نے غرب اردن کے شہروں رام اللہ، بیت لحم، البیرہ، الخلیل، طولکرم اور القد سمیت بیت المقدس کے دیگر علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیاں کیں ، گھر گھر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے دوران دو بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم 40 فلسطینی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
بیت المقدس سے حراست میں لئے گئے 10 فلسطینیوں میں محمد مجدی عطیہ، محمد احمد عطیہ، محمد دائود محمود اور علی عتب شامل ہیں جبکہ دو خواتین کے نام ظاہرنہیں کئے گئے، رات گئے اسرائیلی فوج نے القدس سے دو بچوں 16 سالہ دائود احمد سلیمان الخطیب اور 13 سالہ محمد جمیل ملحم کو حراست میں لے لیا۔