(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران ایک فلسطینی طالبہ سمیت چار نوجوانوں کو ان کے گھروں سے اغواء کرکے نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ۔
مقامی ذرائع کےمطابق صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے مضافاتی علاقے سے عمر التمیمی کو اس کے گھر سے اغواء کیا ، الخلیل شہر میں العروب پناہ گزین میں چھاپہ مارکر 26 سالہ رامی ھنیہ اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا جبکہ بیت لحم میں فوجی چیک پوسٹ پر صیہونی فوج نے ایک فلسطینی طالبہ اور اس کےساتھ ایک شخص کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ۔