(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین پر قابص صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں جن میں نابلس کے مشرقی قصبے صالم اور الخلیل کے مضافاتی علاقوں سے آٹھ ایسے فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی فوج پر حملوں کیلئے منصوبہ بندی کررہے تھے اور ان کے قبضے سے پیٹرول بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے جن افراد کو گرفتار کیا ان میں 14 اور 17 سال تک کی عمر کے 4نا بالغ بچے شامل ہیں جو کسی مزاحمتی کارروائیوں میں کسی صورت ملوث نہیں ہیں۔