(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی بستیوں پر حملوں کے بعد اب اسکول کالج اور دیگر تعلیمی اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، الخلیل میں اسکولوں پر صیہونی فوج کی بلاجواز شیلنگ سے درجنوں طلباء بے ہوش ہوگئے ۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض فوج نے اتوار کے روز بھی اسکولوں پر انسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباء طالبات، اساتذہ اور دیگر شہری دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسکولوں میں صہیونی فوج کے دھاوے روز کا معمول بن چکے ہیں، طلباء پرحملے انہیں خوف زدہ کرنے اور ان پر رعب ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔