• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی کارروائیاں،طلبہ و طالبات سمیت 25 فلسطینی گرفتار

بدھ 25-12-2019
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کی کارروائیاں،طلبہ و طالبات سمیت 25 فلسطینی گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروئیوں کے دوران طلبہ اور طالبات سمیت 25 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق  صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کناروں کے مختلف علاقوں میں گھر گھر  تلاشی کے دوران روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے ساتھ رہائشیوں کو ذدوکوب کیا  اور طلبہ ، طالبات ، سیاسی اور  مذہبی جماعتوں کے کارکنان سمیت 25 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ۔

غرب اردن کے شمالی شہر رام اللہ میں تلاشی کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلباء سمیت  چھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، گرفتار طلباء کی شناخت جعفر عزیز کاید اور ضیاء جمیل نواورہ کے ناموں سے کی گئی ، ام الشرائد کالونی میں چھاپے کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم عبدالرحمان حمدان کو حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب  شمالی شہر نابلس میں الجدیدہ کالونی میں چھاپے کے دوران اسامہ عماد مسیمی نامی فلسطینی کو گرفتار کیا گیاجبکہ اریحا میں تلاشی کے دوران شادی ابو حدید، الخلیل سے خالد ذیاب شرباتی، محمد ایاد البو اور عبید عادی کوحراست میں لیا گیا۔

جنوبی شہر بیت لحم سے 22 سالہ عمر کاید طقاطقہ، 23 سالہ فاید فائز طقاطقہ، 16 سالہ سند امجد طقاطقہ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 10 فلسطینی مشرقی قصبے العیسویہ سے حراست میں لیے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الطور سے 18 سالہ دانیل ابو نصرہ کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع ایک پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

Tags: بیت المقدسبیت لحمبیرزیت یونیورسٹی"فلسیطنی گرفتارمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.