(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے بے گناہ فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے بد ترین تشدد کانشانہ بنایا اور نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی غاصب فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی نوجوان محمدالہاشمون کو اس وقت تشدد کرتے ہوئے حراست میں لیا جب وہ اپنے روزگار سےواپس اپنے گھر پہنچا تھا۔
قابض فوج کی جانب سے نوجوان اورا س کے خاندان پر بے بنیا د الزامات کی پاداش میں بدترین تشدد کیا گیاجس کے بعد فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیتے ہوئے قابض فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے اغوا کیے گئے فلسطینی کے خاندان کو بھی حراست میں لیتے ہوئے تفتیش جاری ہے۔