(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتےہوئے مکینوں کو تشدد کانشانہ بنایا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور درجنوں کو گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے "کفر عقب” کے مقام پر نام نہاد چھاپہ مارکارروائیو ں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کرتےہوئے مکینوں کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے خلاف فلسطینی باشندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوجیوں نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتےہوئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجےمیں کم سے کم 41 فلسطینی باشندوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمت پرقابض فوجیوں نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا اور 4 بچوں سمیت 28 فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا۔
واضح رہے کہ قابض فوجیوں کی جانب سے نام نہاد تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار معمول ہے جبکہ کسی بھی فلسطینی کو انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بغیر کسی جرم کے مہینوں اور سالوں قید کرنا بھی قانون کا حصہ ہے۔