(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوجیوں نے تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی تو فلسطینی باشندوں کی جانب سے مزاحمت دیکھنے میں آئی، مشتعل فلسطینیوں کو منتشرکرنےکیلئے قابض اسرائیلی فوجیوں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجےمیں دو فلسطینی نواجوان شدید زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت الحم میں الخضر کے مقام پر صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی اور فلسطینی باشندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور قابض فوج پر سنگ باری کی، مظاہرین کو منتشرکرنےکیلئے قابض فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کئے اس دوران اسرائیلی فوج نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان صالح اور 16 سالہ مصطفیٰ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔