(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی آبادکاری کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے شرکاء پر فائرنگ کردی جس کےنیتجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع قلقیلیہ میں دیوار علیحدگی اور کفر قدوم گاؤں میں فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر براہ راست فائرنگ کی جس سے آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔
زخمی مظاہرین کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملے کے دوران اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے متعدد فلسطینی مظآہرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔کفر قدوم کے رہائشی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر آبادکاری میں اضآفے اور 16 سال سے بند گاؤں کی مرکزی سڑک کو کھولنے کے لیے ہر ہفتے پر امن مظاہرے کرتے ہیں ۔ا