(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں کی جانب سے صیہونی قبضے کے خلاف نکالی جانے والی ہفتہ وار ریلی کے مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ اسرائیلی فوج نے متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔
سماجی کارکن مراد شتيوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع قلقیلیہ میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے ارض مقدس پر صیہونی قبضے کے خلاف ہفتہ وار ریلی میں شرکت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
قابض صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کے شیل فائر کئے جبکہ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ متعدد کو گرفتارکرلیا گیا ۔
واضح رہے کہ کفر قدوم کے رہائشی جمعہ کے روز صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطین پر قبضے اور غیر قانونی آبادکاری کے خلاف خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالتے ہیں جس کو روکنے کیلئے اسرائیلی فوج اور پولیس طاقت کا بھرپور استعمال کرتی ہے ۔