(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی نیوی کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کےنتیجے میں دو ماہی گیروں کی دو کشتیاں تباہ ہوگئیں تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی نیوی کی پیٹرولنگ باٹس نے گزشتہ تیرا سالوں سے صیہونی محاصرے کےشکار مقبوضہ فلسیطن کے محصور شہر غزہ کے شمال مغرب میں السوڈانیہ اور الوہا کے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گنوں شے فائرنگ کی،حملے میں ماہی گیروں کی دو کشتیاں تباہو گئیں تاہم کسی شخض کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔
واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور قابض ریاست اسرائیل کے درمیان 1993 میں اوسلو معاہدے کے تحت ، فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے سمندر میں 30ناٹیکل مائل تک مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے ، لیکن اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر اس کی ناکہ بندی کے ایک حصے کے طور پر ماہی گیری کے علاقے کو بتدریج چھ سے تین سمندری میل کے فاصلے تک محدود رکھتا ہے۔