(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ( اسرائیلی نیوی کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی واقع میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم فلسطینیوں کی دو کشتیاں تباہ ہوگئیں۔
غزہ فشرمین فورم کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے شمالی ساحلی علاقے بیت لاحیا میں مچھلیوں کے شکار میں مصروف فلسطینی ماہی گیروں پر بلا شتعال فائرنگ کی جس کے نیتجے میں دو کشتیاں تباہ ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی ماہی گیر اسرئیل کی جانب سے مقررکردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے جو غزہ کے ساحل سے تین کلومیڑ کے اندر ہے اس کے باوجود اسرائیلی نیوی نے ماہی گیروں کو نشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست اسرائیل اور فلسطین اتھارٹی کے درمیان 1993 میں اوسلو شہر میں ایک معاہدہ طےپایا تھا جس کے تحت فلسطینی ماہی گیروں کو تیس میل ناٹیکل مائیل میں رہتے ہوئے شکار کرنے کی اجازت تھی تاہم اسرائیل نے اپنے ہی معاہدے سے دستبرداری کرتےہوئے فلسطینیوں کیلئے سمندری حدود کم کرتے ہوئے تین ناٹیکل مائل کردی اور اب اس مقررہ حدود میں بھی فلسطینیوں کو شکار کی اجازت نہیں ہے ۔