(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی آبادی پر بلا اشتعال آنسوگیس کی شیلنگ کی اورگھروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان پر اچانک حملہ کیا اور مقامی رہائشیوں پر اچانک بلا اشتعال آنسو گیس کے گولے فائرکئےجس کے نتیجے میں متعدد رہائشی بے ہوش ہوگئے جس کے بعد صیہونی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو بے جواز گرفتارکرلیا۔
قبل ازیں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے قریب باب الا سباط علاقے میں نماز عشاء ادا کرنے والے نمازیوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا ۔