(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کابھرپور استعمال کرتےہوئے ربڑکی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس سے درجنوں فلسطینی بے ہوش اور تین زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر اخلیل کے مضافاتی قصبے عقوبہ میں صیہونی فوج نے تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف فلسطینی باشندوں نے احتجاج کیا، جس کو روکنے کیلئے صیہونی فوج نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل فائرکئے ۔
صیہونی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل کے جواب میں مظاہرین نے قابض فوج پر پتھراؤ اور پیٹرول اور بوتل سے تیار کردہ بموں سے حملہ کیا جس میں ایک 2 صیہونی فوجیوں کے زخمی اور ایک فوجی گاڑی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے ۔
صیہونی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر تین فلسطینی زخمی جبکہ درجنوں بے ہوش ہوگئے ۔