(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کی جانب سے محصور شہر غزہ میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 12 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے پیر اور منگل کی درمیانی شب قابض صیہونی ریاست کی جانب سے وحشیانہ بمباری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں قابض فوج کی طرف سے ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے، بذدل قابض فوج نے زیتون کالونی میں ایک موٹرسائیکل سوار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فلسطینی نوجوان زخمی ہواجبکہ جنوبی غزہ میں مزاحتمی تحریک سرایا القدس کے مراکز پر متعدد فضائی حملے کیےگئے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے گنجان آباد علاقے خان یونس میں فلسطینی زرعی اراضی پر اسرائیلی طیارں نے بمباری کی، جنوبی غزہ میں خان یونس کےمقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے 4 میزائل داغے جس میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعا ت ہیں ۔
تمام زخمیوں کو غزہ کے الشفاء کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
دوسری جانب اسلامی جہاد، جمہوری محاذ کے عسکری ونگ قومی مزاحمتی بریگیڈ کے مجاھدین نے ایریز فوجی چوکی پر اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ ان حملوں میں آر پی جی گولوں اور مشین گنوں کا استعمال کیا گیا جبکہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے قابض فوج اور یہودی کالونیوں پر متعدد راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔