(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ میں کاشتکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ سرحدی باڑ ہٹا کر غزہ میں فلسطینیوں کی زرعی زمین کو فوجی بلڈوزر سے ہموار کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صیہونی فوجی اسنائپرز نے گزشتہ روز گزشتہ تیرا سالوں سے اسرائیل کے غیر قانونی محاصرے کا شکار فلسطینی شہر غزہ کے شمالی سرحدی علاقے خان یونس کے قصبے خزاعہ میں اپنی زمینوں پر کام کرنے والے فلسطینی کاشتکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جس کے باعث کسانوں کو کام چھوڑ کر واپس جانا پڑا ۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے بلڈوزر اور ہیوی مشینری کے زریعے غزہ کی سرحدی باڑ کو ہٹا کر فلسطینی علاقے میں داخل ہونے کے بعد فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو ہموار کردیا جس کے باعث حالیہ لگائی گئی فصل تباہ ہوگئی ۔