• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی غزہ میں دراندازی اور ٹینکوں سے گولہ باری

جمعہ 08-03-2019
in خاص خبریں, غزہ
0
صیہونی فوج کی غزہ میں دراندازی اور ٹینکوں سے گولہ باری
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں محدود درندازی کے بعد ٹینکوں کے ذریعے علاقے میں گولہ باری کی۔ اسرائیلی فوج کے ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ۔تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مزاحمتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس مرکز سے اسرائیلی فوج پر حملے کیے جا رہے تھے۔

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے الزیتون کالونی میں ایک مزاحمتی فیلڈ مرکز پر توپ کے دو گولے داغے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق جمعرات کو غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت مراکز کی طرف سے سرحد پر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں فوج نے غزہ میں متعدد مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’’حدشوت 24‘‘ کے مطابق مسلح فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی ایک پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فوج نے جوابی کارراوئی کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

Tags: اسرائیلپارٹیٹینکوںحملےدراندازیصیہونیغزہفائرنگفلسطینکالونیگولہ باریمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.