(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجیوں نے تینوں بچوں کو سرے عام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہاتھوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑنے اور آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کے بعد چہرے اور پیٹ پر گھونسو ں اور مکوں کی بارش کردی۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع "الفوار” فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے تین نابالغ بچوں کو گرفتار کیا اور انھیں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں نابالغ بچوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑنے کے بعد آنکھوں پر سیاہ پٹے باندہی گئی اور تذلیل کا نشانہ بنایا ، عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے بچوں کے چہرے اور سروں کو جوتوں سے روندھا اور مجدحراستی مرکز منتقل کردیا، فی الحال گرفتاری کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ہیں۔