(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی ریاست کے فلسطینی پر قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر صیہونی فوج کے طاقت کے بدترین استعمال سے درجنوں فلسطینی زخمی ،متعدد گرفتار۔
گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں عین البیضا کے مقام پر اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے، مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف اور یہودی آباد کاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینیوں کیلئے بندکی گئی شاہراہوں کو کھولنے، اسرائیلی فوج کے خلاف اور یہودی آباد کاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ئےصیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیوں کی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی جبکہ متعدد کے گرفتارہونے کی اطلاع ہے ۔