• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ ،بچوں سمیت 139 فلسطینی زخمی

ہفتہ 29-02-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ ،بچوں سمیت 139 فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کے خلاف نکالی جانے والی ہفتہ وار احتجاجی ریلی پر صیہونی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے بچوں سمیت کم سے کم 139 فلسطینی زخمی ،متعدد کی حالت تشویشناک۔

فلسطینی طبی امدادی ادارے ‘ہلال احمر’ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جبل العرمہ کے مقام پرقابض ریاست کے خلاف نکالی جانے والی ہفتہ وار احتجاجی ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے  طاقت کا بھرپوراستعمال کیا جس کے جواب میں فلسطینیوں کی طرف سے جواب دیاگیا لیکن قابض فوج کی جدید آرمی کے آگے نہتے فلسطینی زیادہ دیر نہ ٹہرسکے ، قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے  نتیجے  میں بچوں سمیت کم سے کم 139 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔

قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئیں جب  فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد بیتا قصبے اور جبل العرمہ میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی،  اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں ایک شہری کمر میں گولی لگنے سےشدید زخمی ہوگیا،  تین فلسطینیوں کے سروں پر آنسوگیس کے گولے لگے جب کی متعدد فلسطینیوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی آنسوگیس شیلنگ سے 76 فلسطینی زخمی ہوئے جب کی ربڑ کی دھاتی گولیوں سے 53 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے 16 فلسطینی بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بیتا اور جبل العرمہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کا سلسلہ رات بھر جاری رہا ہے۔

Tags: جبل العرمہربڑ کی گولیاںصیہونی فوج سے جھڑپیںفسلطینی زخمیفلسطینیقابض فوجنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.