(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے مسجد پر حملہ کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں ، قابض فوج کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے بیت عمر میں قائم ایک مسجد پر دھاوا بولا، اسرائیلی فوج کے اس اشتعال انگیز اقدام پر فلسطینی نوجوانوں نے فوج پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کے زخمی ہونے جبکہ متعدد کے مسجد میں بند ہونے کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں ۔