• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کامسجد اقصیٰ میں نمازجمعہ کے دوران عبادت گزاروں پر تشدد

ہفتہ 24-04-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج کامسجد اقصیٰ میں نمازجمعہ کے دوران عبادت گزاروں پر تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں رواں ماہ ہونے والے انتخبات کو ناکام کرنے کیلئے صیہونی ریاست کی جانب سے ماہ صیام میں فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں غیر  معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کر نے والے سینکڑوں فلسطینیوں پر قابض صہیونی فوج نے بدترین تشددکیا اوردرجنوں فلسطینی مسلمانوں کو حراست میں لے لیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر نماز جمعہ کیلئے آئے فلسطینی مسلمان مسجد میں نماز کی ادائیگی سے محروم رہ گئے۔

قابض صہیونی فوجیوں نےجوتوں سمیت مسجد میںداخل ہوکرمسجد کے تقدس کو پامال کیا اور عبادت گزاروں کو لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نمازیوں کے کپڑے خون میں رنگ گئےاور جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی  نے قریبی ہسپتال منتقل کیا  جہاں ان میں سے اکثر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج کے ہاتھوں مسجد میں داخلے پر گرفتار ہونے والے فلسطینیوں نامعلوم صہیونی حراستی  مرکز منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ماہ صیام میں فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے پیچھے رواں ماہ فلسطین میں ہونے والے انتخابات کو بتایا جارہا ہے، اسرائیلی قابض حکام کی بھر پور کوشش ہے کہ مقبوضہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ہونے والے انتخابات کو منسوخ کرا دیا جائے  تاکہ ابھرتے ہوئے  فلسطینی سیاسی اتحاد کو قومی اتحاد میں تبدیل ہونے سے قبل ہی ختم کر دیا جائے۔

Tags: بیت المقدسصیہونی فوجفلسطینی انتخاباتفلسطینی عبادت گزارقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.