(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنانی سے انخلا لبنانی مزاحمت کا ثمر ہے جس نے آخر کار صہیونی دشمن کو لبنان سے بھاگنے پرمجبور کیا یہ شہداء کے خون اور اسیران کی قربانیوں سے ممکن ہوا۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے لبنانی قوم کو اسرائیلی فوج کے انخلا کے بیس سال پورے ہونے پر حماس اور فلسطینی قوم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے بیس سال پیشتر اسرائیلی فوج کا انخلا شہدا کے خون اور اسیران کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلا صہیونی ریاست کی عرب محاذوں پرشکست کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل جزیرہ نما سینا سے بھی قابض صہیونی فوج کو بھاگنا پڑا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیس سال قبل صہیونی فوج کی جنوبی لبنان کے محاذ سے ذلت آمیز شکست اور پسپائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمتی پروگرام میں دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔