(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی بچے کی شہادت پر شہریوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی ، الظاھریہ کے مقام پر مشتعل فلسطینی ھجوم اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گزشتہ روز فلسطینی آبادیوں میں لوٹ مارکرنے کے دوران فلسطینی مظاہرین کی جانب سے کی جانے والی سنگ باری کا نشانہ بننے کے بعد اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد صیہونی فوج نے فلسطینی بستیوں میں تباہی مچادی ، گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور رہائیشوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف فلسطینی مظاہرین نے نعرے بازی کی جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے الفوار پناہ گزین کیمپ کا رہائشی 14 سالہ بچہ زید فضل القیسہ شید زخمی ہوگیا جس زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
اسرائیلی فوج کے الخلیل شہر میں دھاوے اور ایک معصوم بچے کی شہادت کے خلاف مقامی شہری اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے سڑکوں پرنکل آئے، دوسری جانب الظاھریہ کے مقام پر مشتعل فلسطینی ھجوم اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں 4 فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
قابض فوج کی بھاری نفری نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر نہ صرف قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کردیا۔