(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صیہونی فوج نے آج شام مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے شمالی قصبے دیر نظام میں چھاپہ مارکارروائی کی اور روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم 15 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال 2020 کے دوران قابض صیہونی فوج نے صرف مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 80 فلسطینیوں کو غزہ سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جبکہ مغربی کنارے ، بیت المقدس اور فلسطینی کے دیگر علاقو ں میں اس کی تعداد الگ ہے۔