(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینی باشندوں کو گھروں سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض صیہونی فوج نے گذشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر رام اللہ کے قصبے "دیر نظام” میں چھاپہ مارکارروائی کی اور روایتی لوٹ مار کرتےہوئے فلسطینی باشندوں وک تشدد کا نشانہ بنا یا اور اس دوران کم سے کم چھ فلسطینی باشندوں کو اغو کے بعد نامعلوم مقامات پر متنقل کردیا ۔
اغواء کنندگان میں 18 سالہ محمد یحیٰ، الخلیل کے علاقے بیت کاھل اور دیر صمت کے رہائشی دو نوجوان، نابلس کے رہائشی محمد طبنجہ اور نمر استیتیہ، طولکرام کے علاقے دیر غسان کے رہائشی 25 سالہ وائل ربائیہ شامل ہیں۔