(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فلسطینی کی ملکیت تقریبا 31 ایکڑ کی وسیع زمین کو اپنے قبضے میں لیکر اس پر باڑ ھ لگا تے ہوئے اس کو سرکاری زمین قراردے دیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلفیت کے جنو بی قصبے كفر الديك کے رہائشی عبدالناصر احمد کے مطابق صیہونی فوج نے گزشتہ روز اس کی وسیع ایکڑ پر پھیلی ہوئی زمین کو فوجی بلڈوزر کی مدد سے ہموار کرنے کے بعد اس کو سرکاری اراضی قرار دیتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا ۔
عبد الناصر احمد نے بتایا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ صیہونی فوج نے زمین کے چاروں جانب باڑ لگا دی ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ "سرکاری اراضی” ہےجبکہ میرے پاس زمین کے تمام قانونی دستاویزات موجود ہیں جو اس زمین پر میری ملکیت ثابت کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے غیر قانونی آبادکاری کیلئے نئے یونٹوں کی تعمیر کے لئے زمین پر قبضہ کرنے کی کوششیں ہیں جس سے تمام دنیا ہی بخوبی واقف ہے ۔