(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے غیر قانونی صیہونی آبادی کے داخلی راستے کی توسیع کیلئے فلسطینی خاندان کی دو نم زمین کو بلڈوزر کی مدد سے ہموار کرکے خاندان کو بے دخل کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی گاؤں کسان کی کونسل کے نائب سربراہ احمد غزال نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے غیر قانونی صیہونی بستی عبیل ھناھال کے داخلی راستے کی توسیع کیلئے عبایت فلسطین خاندان کی ملیت دونم سے زائد زمین کو ہموار کرتے ہوئے فلسطینی خاندان کو زمین سے جبری بے دخل کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سے 11 کلومیٹر مشرق میں واقع "کسان”گاؤ چھ ہزار فلسطینیوں پر مشتمل ہے جس کوفلسطینی اتھارٹی اور قابض ریاست کے درمیان ہونےو الے اوسلو معاہدے کے تحت بانٹ دیا گیا تھا ، علاقے کے 80 فیصدپر قابض ریاست نے معاہدے کے باوجود اپنا کنٹرول رکھا تھا جس کو ایریا سی کا نام دیا گیا تھا ، تاہم اب صیہونی ریاست کسان گاؤں میں مقیم فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کیلئے غیر قانونی اور غیر انسانی ہھتکنڈوں کا استعمال کررہی ہے ۔