(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قریوت کے مقام پر متعدد فلسطینی کاشتکاروںکو ان کی زمینوں سے بے دخل کرتے ہوئے کاشتکاری سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں فلسطینی کاشت کاروں پر کاشت کاری اور کھیتی باڑی پرپابندیاںعائد کرنا شروع کی ہیں جس کے تحت فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی اراضی سے بے دخل کردیا گیا ہے اور انھیں زمینوں پر کاشتکاری سے روک رہے ہیں۔
گذشتہ کئی ہفتوں سے قریوت اور اس کے اطراف میںفلسطینیوں کو کاشت کاری کے لیےکھیتوں میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اس حوالے سے اپنا قانونی فرض پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ یہودی آباد کار اور قابض صہیونی فوج نہ صرف فلسطینیوںکو ان کی اراضی میںجانے سے روک رہے ہیں بلکہ کھیتوں میں گھس کر ان کی قیمتی فصلوں کوتباہ کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔