(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فو ج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے مضافاتی قصبے توق میں فلسطینی نوجوان کو نامعلوم وجو ہات کی بنا پر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا اور بعد میں نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
دوسری جانب صیہونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فوج پر پر حملہ کررہا تھا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین نوجوان اسرائیلی فوج پر پٹرول بم پھینک رہا تھا اس دوران اس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔