(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں مار کر زخمی کردیا جب وہ مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کو علیحدہ کرنے والی دیوار کے نزدیک سے گزر رہا تھا۔
مقامی ذرائع سے حاصل اطلاعات کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں عراقہ میں مقبوضہ فلسطین اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو علیحدہ کرنے والی دیوار علیحدگی کے قریب سے گزرنے والے 26 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کردیا ۔
فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ نوجوان نے غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخلے کی کوشش کی تھی جس پر فائرنگ کی گئی جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوان دیوار کے قریب سے گزر رہا تھا اور اس نے اسرائیل میں داخلے کی کوشش نہیں کی تھی ۔