(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی خاتون نے بتایاکہ 30 اسرائیلی فوجی جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں نے ان کے گھر میں گھسے اور تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ گھر والوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے شوہر کو گرفتار کرکے لے گئے۔
صیہونی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والی مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان ٹاؤن کے قصبے راس العامود کالونی کی رہائشی فلسطینی خاتون نے بتایا کہ گذشتہ رات خواتین اہلکاروں سمتی 30 کے قریب صیہونی فوجیوں نے ان کے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں گھسے اور ان پر اور ان کے شوہر پر بدترین تشدد کیا انھوں نےبتایاکہ قابض فوجیوں نے بدوقوں کے بٹ مارکران کے شوہر اور ان کا سرپھاڑ دیا جبکہ چہرے پر بھی حملہ کیا ۔
زخمی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر گھر سے بازار جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اسرائیلی فوج نے ان کے شہر کو پیٹنا شروع کردیا اور زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا جہاں سے کسی دوسرے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔